پنجاب میں وزرا کے سرکاری پٹرول استعمال کرنے پرپابندی عائد

وزیراعلیٰ ہاؤس کے شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیرعطا اللہ تارڑ


ویب ڈیسک June 04, 2022
آنے والے دنوں میں بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا،صوبائی وزیر:فوٹو:فائل

MADRID: پنجاب میں وزرا پر سرکاری پٹرول استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

صوبائی وزیر اور پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں تمام وزرا سرکاری پٹرول نہیں لیں گے بلکہ اپنی جیب سے پٹرول ڈلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپٹرول ڈلوائیں گے۔ اس کے علاوہ سی وزیراعلیٰ ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی گاڑیاں نہیں خریدی جائیں گی اورنہ کسی دفتر کی تزئین اورآرائش ہوگی۔

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ مہنگائی پرقابو پانے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔عوام کے لیے مزید سبسڈی پروگرام لائے جائیں گے۔ عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کریں گے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ عمران خان آج بھی سرکاری پیسے پر پل رہا ہے اورخیبرپختونخوا کی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے۔ جب ہماری حکومت تھی تب مہنگائی 4 فیصد تھی اور اب مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں