دو سال قبل اندھے قتل کی واردات مقتول کی بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار
مقتول اپنی بیوی کو اس کے آشنا طاہر خان کے ساتھ ملنے سے روکتا تھا جس کا اسے رنج تھا، عاصم افتخار
ISLAMABAD:
دو سال قبل شہری یاسر صدیقی کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کی بیوی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دو سال قبل قبل قتل ہونے والے شہری یاسر صدیقی کے چھپے ہوئے قاتل گرفتار کرلئے گئے، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کی اپنی بیوی اور اس کے ساتھی تھے۔
ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے کیس کے حوالے سے بتایا کہ دو سال قبل شہری یاسر صدیقی کے اندھے قتل کی واردات ہوئی تھی، اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، تاہم قاتلوں کا پتہ نہیں چلا، پولیس نے قتل کی واردات کی تحقیقات جاری رکھیں اور بالآخر قتل میں ملوث ملزمان تک پہنچ گئی۔
ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ قاتل یاسر صدیقی کو اس کی بیوی ملزمہ عالیہ بی بی نے اپنے آشنا طاہر خان اور فیضان کے ذریعے فائرنگ کر کے قتل کروایا، کیوں کہ مقتول اپنی بیوی کو اس کے آشنا طاہر خان کے ساتھ ملنے سے روکتا تھا جس کا اسے رنج تھا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدررضوان منظور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔