ٹرمپ کے سابق مشیر پر فرد جرم عائد

72 سالہ ناوارو پر کیپیٹل ہل حملے کے تحقیقاتی پینل کے سامنے پیشی سے انکار کے بعد توہین کانگریس کا الزام عائد کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 04, 2022
پیٹر ناوارو سابق صدر ٹرمپ کے دور میں مشیر تجارت تھے (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وائٹ ہاؤس کے اہل کار پیٹر ناوارو پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پر کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کی جانب سے پیشی سے انکار کرنے کے بعد توہین کانگریس کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔

اس سے قبل بھی وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر اسٹیو بینن پر بھی اسی الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، ان کے خلاف مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق 72 سالہ ناوارو پر الزام ہے کہ انہوں نے کمیٹی کی جانب سے طلب کی گئی دستاویزات پیش نہیں کیں جب کہ انہوں نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے بھی انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں