شہزاد رائے اور سجل علی کا نیا گانا ’تم ہو تو‘ ریلیز کر دیا گیا
سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی پہلی جھلک شیئر کی تھی
پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے اور اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے 'تم ہو تو' کی پہلی جھلک شیئر کردی۔
گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ سجل علی اور شہزاد رائے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں البتہ یہ کوئی ڈرامہ ہے یا پھر گانا یہ واضح نہیں ہو سکا تھا۔
تاہم اب سجل علی اور شہزاد رائے نے اپنے اس راز کو مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے نئے گانے ''تم ہو تو'' کا ٹیزر شیئر کیا ہے جبکہ مکمل گانا آج یوٹیوب پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
گانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے اور سجل علی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ''مرد کام نہ کرے تو سوال پوچھتے ہیں، عورت کام کرے تو سوال پوچھتے ہیں''۔
اس گانے کی ویڈیو میں شہزاد رائے اور سجل علی نے میاں بیوی کا کردار نبھایا ہے، سجل نوکری کرنے کی خواہشمند ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے شوہر کا سہارا بننا چاہتی ہیں جبکہ شہزاد انہیں نوکری کرنے سے روک رہے ہیں جس پر اداکارہ ان سے ناراض ہیں۔
اس گانے کو سسٹم لمیٹڈ اور علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے جوکہ خواتین کی تعلیم اور ان کے روشن مستقبل کے حوالے سے کام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
شہزاد رائے کی خوبصورت آواز گنگنایا ہوا یہ گانا سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین کمنٹ سیکشن میں گانے کے موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔