معروف بھارتی اداکار کارتک آریان دوسری بار کورونا کا شکار
سب کچھ اتنا پازیٹو چل رہا تھا کہ کووڈ سے رہا نہیں گیا، اداکار
ISLAMABAD/LAHORE ':
بالی ووڈ کے نامور اداکار کارتک آریان کا دوسری بار کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتک آریان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ پھر سے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ''سب کچھ اتنا پازیٹو چل رہا تھا کہ کووڈ سے رہا نہیں گیا''۔ کارتک کے وبا سے متاثر ہونے کی خبر سن کر ان کے پرستاروں نے جلد صحت یاب کی دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کارتک آریان اس سے قبل رواں سال مارچ میں پہلی بار کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔