روس کا یوکرین کے فوجی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ

طیارے میں یوکرین کے لیے اسلحہ لے جایا جا رہا تھا، روسی فوج کا دعویٰ

طیارہ حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوگئے، فوٹو: فائل

روس نے یوکرین کے اسلحہ اور جنگی سامان لے جانے والے فوجی مال بردار طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے بحیرہ اسود میں یوکرین کے ایک کارگو طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارگو طیارہ یوکرین کی فوج کے زیر استعمال تھا اور جنگی ساز و سامان کی ترسیل پر مامور تھا۔


روس فوج نے نے دعویٰ کیا ہے کہ مار گرائے جانے والے یوکرین کے فوجی طیارے میں اسلحہ لے جایا جا رہا تھا اور یہ اسلحہ روس کی سالمیت کے خلاف استعمال ہونا تھا تاہم روس نے طیارہ تباہ ہونے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

روسی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یوکرین کے سمی ریجن میں ایک ملٹری سائٹ پر حملہ کر کے تباہ کردیا۔ روس نے الزام عائد کیا ہے اس ملٹری اڈے میں غیرملکی، یوکرینی افواج کو ملٹری تربیت فراہم کر رہے تھے۔

تاہم روس ان دعوؤں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی یوکرین کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔
Load Next Story