امریکا میں جھولے کو تکنیکی خرابی کا سامنا سواریاں ہوا میں الٹی لٹک گئیں

جھولے کے ساتھ پیش آنے والی تکنیکی خرابی کا فی الحال علم نہیں


ویب ڈیسک June 04, 2022
تکنیکی خرابی کے سبب جھولے کے ہوا میں پھنسنے کا واقعہ امریکی قصبے ویسٹ مِفِن میں قائم کینی ووڈ پارک میں پیش آیا

PESHAWAR: امریکی میں ایک تفریحی پارک میں جھولا تکنیکی خرابی کے سبب دورانِ سواری رک گیا جس کی وجہ سے جھولے میں سواری کرنے والے افراد ہوا میں الٹے معلق ہوگئے۔

ماضی میں ہوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے جھولوں کے رکنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔تاہم، اس بار معاملہ گزشتہ معاملات سے مختلف تھا کیوں کہ ہوا میں رکنے والاجھولا سیدھا نہیں بلکہ الٹا تھا۔

امریکی میڈیا پورٹل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ایرو 360 جھولا بیچ ہوا میں الٹا لٹکا ہوا ہے۔

امریکی ریاست پینسِلوینیا کے قصبے ویسٹ مِفِن میں قائم کینی ووڈ پارک میں پیش آنے والے اس واقعے میں جھولے کے ساتھ ان میں سوار لوگ بھی الٹے پھنس گئے۔ سوار تھوڑی دیر تک جھولے میں پھنسے رہے لیکن کچھ دیر بعد ان کو خیریت کے ساتھ اتار لیا گیا۔

تفریحی پارک کی انتظامیہ کے مطابق دیکھ بھال کرنے والے عملے نے معاملے سے نمٹنے میں جلدی کی۔

پارک کا کہنا تھا کہ عملے نے ایرو 360 کو واپس اس کی متعین ساکت پوزیشن پر لے کر آئے اور پھر سواریوں کو جھولے سے نکالا۔

جھولے کے ساتھ پیش آنے والی تکنیکی خرابی کا فی الحال علم نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں