ترکی کا سویڈن اور فن لینڈ پر اعتراض دور کرنے کیلئے نیٹو متحرک

ترک صدر نے سویڈن اور فن لینڈ پر کرد عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے جنہیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے

[فائل-فوٹو]

BAGHDAD:
فن لینڈ اور سویڈن کی فوجی اتحاد میں شمولیت کے خلاف ترک صدر رجب طیب اردوان کی مزاحمت کو روکنے کیلئے نیٹو سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور ترکی کے صدر سے بھی بات کی تاکہ فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے خلاف ترکی کے اعتراضات کو دور کیا جاسکے۔


اسٹولٹن برگ، جنہوں نے اس ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا، اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین سے ملاقات کی اور ترکی کے خدشات کو دور کرنے اور فن لینڈ اور سویڈش کی رکنیت کی درخواستوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ یوکرین جنگ نے دونوں ممالک کو نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دینے پر مجبور کیا تھا تاہم ترک صدر نے سویڈن اور فن لینڈ پر کرد عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا جنہیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے۔
Load Next Story