پولیس میں کالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا آئی جی سندھ

عوامی مسائل کا حل اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیحات ہیں، غلام نبی میمن


ویب ڈیسک June 04, 2022
شہریوں کے لیے ایف آئی آر اندراج کو آسان بنایا جائے، غلام نبی میمن (فوٹو ایکسپریس)

JOHANNESBURG: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ ہمارا اصل کام ہے جس میں غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،اچھی شہرت کے حامل افسران کو ذمہ داریاں ملیں گی جبکہ کالی بھیڑوں کوہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق نئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں ماتحت افسران کے ہمراہ پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئی جی سندھ نے افسران سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیحات ہیں، پولیس میں کالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ اچھی شہرت اور ایمانداری کے حامل پولیس افسران کو ہی اہم ذمہ داریاں سونپی جائینگی۔

آئی جی سندھ نے کاکہنا تھا کہ امن و امان، حالات پر کنٹرول اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہی ہمارا اصل کام ہے، اس معاملے میں کوئی بھی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انھوں نےہدایت دیں کہ اپنی شکایات لیکر تھانوں سے رجوع کرنے والے شہریوں کی ایف آئی آر کے اندراج کو فوری اور آسان بنایا جائے، ماتحت افسران کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں اور دیگر نوعیت کےجرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے مختلف مقمات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندہی اور کاروائیوں کو مزید بہتر اور مربوط بنانے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں