افغان آرمی کی بھارت میں عسکری تربیت پر کوئی اعتراض نہیں افغان وزیر خارجہ

افغان بھارت تعلقات مستحکم ہوں گے اور اس معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے، عبداللہ یقوب


ویب ڈیسک June 04, 2022
—فوٹو:رائٹرز

CANBERRA: افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے سپاہی کی بھارت میں عسکری تربیت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان آرمی کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان وزیر خارجہ عبداللہ یقوب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان حکومت کو اپنے آرمی افسران کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی اعتراض نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ 'بالکل اس میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، افغان بھارت تعلقات مستحکم ہوں گے اور اس معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے، اس میں کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے۔



 

ایک اور سوال کے جواب میں افغان وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم بھارت سمیت دیگر تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مستحکم سفارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات کی بنیاد پر ہی دفاعی تعلقات کے بارے میں آمادہ ہوں گے۔

وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں، طالبان اتنظامیہ دنوں ممالک کے دوطرفہ معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم دہشت گردی کے لیے پاکستان کو افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے اور اسی طرح بھارت کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں