جرمنی میں مسافر ٹرین کو حادثہ 5 افراد ہلاک

کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں، جرمن پولیس

[فائل-فوٹو]

لاہور:
جرمنی میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست بویریا میں جمعہ کو ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔


ہفتے کے روز پولیس کی جانب سے مزید ایک لاش برآمد کئی گئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق متاثرین کیلئے امدادی کوششوں میں مشکلات درپیش ہیں کیونکہ ٹرین کی اُلٹی بوگیوں کو زمین سے اٹھانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تین افراد اب بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ابتدائی طور پر ان کی تعداد 15 تھی تاہم یہ تعداد بڑھتے بڑھتے 40 تک پہنچ گئی ہے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 140 کے قریب مسافر سوار تھے۔
Load Next Story