لاہور میں کرائے پرتنازع مالکن نے کرایہ دار خاتون پر تیزاب پھینک دیا

متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس

فوٹو فائل

بادامی باغ کے علاقے میں کرائے کے تنازعہ پر مالکن نے کرایہ دار خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کےمطابق تیزاب گردی کے باعث خاتون کا چہرہ جھلس گیا ہے،متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی اورمتاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعات معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
Load Next Story