وفاقی کابینہ نے چین سے 240 ارب ڈالر قرض لینے کی منظوری دیدی

قرض 3 سال کیلیے ایک فیصد مارجن پر ملے گا، سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری

قرض 3 سال کیلیے ایک فیصد مارجن پر ملے گا، سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری۔ فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دے دی۔


چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کیلئے ہوگا۔ سمری کے مطابق 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئی ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی۔
Load Next Story