لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں خرم دستگیر
غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزیر توانائی
وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں البتہ آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوگی۔
سولر انرجی ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا پاکستان میں اب درآمدی پٹرول، کوئلہ اور ڈیزل سے بجلی بنانا مکمل نہیں، ہمیں سستی بجلی ہائیڈل، سولر اور ونڈ پر جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سولر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا، ہمیں مستقبل میں سستی بجلی پر انحصار کرنا ہوگا۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سابق حکومت کا 56 سو ارب روپے کا ملک کو مقروض کرکے جانا ہے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔