مینجمنٹ نے آرام کا کہا میں ہیلی کاپٹر پر بنگی جمپنگ کیلیے چلا گیا شعیب اختر

اس مشق کے بعد مجھے توقع کے مطابق درد کی شدت کا سامنا رہا تھا


Sports Desk June 05, 2022
اس مشق کے بعد مجھے توقع کے مطابق درد کی شدت کا سامنا رہا تھا۔ فوٹو: فائل

سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ 2004 کے دورہ نیوزی لینڈ جب ٹیم مینجمنٹ نے مجھے آرام دینے کا کہا تو میں نے ہیلی کاپٹر بک کرکے " بنگی جمپنگ " کا پروگرام بنایا تھا۔

راولپنڈی ایکسپریس کی عرفیت پانے والے شعیب نے بتایا کہ 2004 کے دورئہ نیوزی لینڈ میں ٹیم انتظامیہ نے انھیں جب آرام تجویز کیا تو انھوں نے کس طرح ہیلی کاپٹر کرائے پر لیکر "بنگی جمپنگ " کا شوق پورا کیا تھا، شعیب کو اس زمانے میں گروئن انجری کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واضح طور پر یہ ہدایات دی گئی تھیں کہ میں اس ٹور میں کوئی بھی ایسی سرگرمی نہیں کروں جس سے میرے کھیلنے کے امکانات معدوم ہوں لیکن میں نے ان ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے بنگی جمپنگ کے لیے جانے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اس مشق کے بعد مجھے توقع کے مطابق درد کی شدت کا سامنا رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں