امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ 3 ہلاک اور 11 زخمی

15 مئی سے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی


ویب ڈیسک June 05, 2022
امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں 15 دنوں میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فوٹو: فائل

RAWALPINDI: امریکا میں مسلح افراد نے پُر ہجوم علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فلاڈیلفیا میں مسلح افراد نے راہگیروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم جائے وقوعہ سے 2 پستول قبضے میں لیے گئے ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر لی ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام، اسکول پر 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 2 اساتذہ اور 19 طلبا جب کہ اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |