امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ 3 ہلاک اور 11 زخمی
15 مئی سے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی
RAWALPINDI:
امریکا میں مسلح افراد نے پُر ہجوم علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فلاڈیلفیا میں مسلح افراد نے راہگیروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم جائے وقوعہ سے 2 پستول قبضے میں لیے گئے ہیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر لی ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام، اسکول پر 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 2 اساتذہ اور 19 طلبا جب کہ اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔