خاتون شادی کے دوہفتے بعد سونا اور نقدی لیکر فرارشوہر حیران

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خاتون پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہے۔

بھارتی دلہن(فوٹو فائل)

بھارتی خاتون نے شادی کا ڈرامہ رچا کر متعدد دلہوں کو لوٹ لیا، پولیس نے ملزمہ کو پاک بھارت سرحد سے متصل علاقے سے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلہن کے قیمتی اشیاء لیکر فرار ہونے کا واقعہ ریاست راجھستان کے شہر سیکر میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے شادی کے 12 دن بعد ہی گھر سے 16 تولے سونا اور 75 ہزار روپے نقدی لیکر فرار ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی دلہن گگن دیپ کو پاک بھارت سرحد سے متصل علاقے شری گنگا نگر سے گرفتار کرلیا۔

سریش کمار کی جانب سے قیمتی اشیاء اور نقدی رقم چوری ہونے پر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔


ایف آئی آر کے متن میں متاثرہ دلہا کا کہنا تھا کہ متاثرہ دلہا سریش کمار کی 15 مئی کو رشتہ کروانے والے کی جان پہچان سے گگن دیپ نامی خاتون سے شادی ہوئی، جس کے عوض رشتہ کروانے والے نے سریش سے 53 ہزار پیشگی اور 23 ہزار بعداز شادی فیس وصول کی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادی کے دو ہفتے بعد ہی دلہن گھر سے سونا اور نقدی لیکر فرار ہوگئی۔

پولیس نے دلہا کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہن گگن دیپ کو پاک بھارت سرحد سے متصل علاقے شری گنگا نگر سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کی تفتیش کے دوران فراڈ میں ملوث خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہے، جو شادی صرف واردات کیلئے کرتی ہے۔
Load Next Story