فرنچ اوپن تجربہ کار رافیل نڈال پھر چیمپئن بن گئے
فائنل میں ڈنمارک کے کیسپر رووڈ کا قصہ تمام کردیا، 14ویں ٹرافی جیت لی
HYDRABAD:
فرنچ اوپن میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے ایک بار پھر اپنی سکہ جمادیا۔
کلے کورٹ کے بادشاہ کہلانے والے نڈال نے فائنل میں ڈنمارک کے کیسپر رووڈ کو شکست دیکر 14ویں فرنچ اوپن ٹرافی قبضے میں کرلی، یہ ان کے کیریئر کی 22ویں ریکارڈ گرینڈ سلم ٹرافی بھی شمار ہوئی، وہ اپنے ہم عصروں راجرفیڈرر اور نووک جوکووچ سے اب 2 قدم آگے بڑھ گئے۔
فیصلہ کن معرکے میں نڈال کو 8 سیڈ حریف سے کسی خاص مزاحمت کا سامنا نہیں رہا، انھوں نے ابتدائی سیٹ 6-3 سے جیت کر دوسرے سیٹ میں بھی اسی مارجن سے کامیابی پائی، اسپینش اسٹار نے تیسرے سیٹ میں حریف کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا اور 6-0 سے کامیابی سمیٹ کر مشن مکمل کرلیا۔
رافیل نڈال نے کیریئر میں 30 ویں بار گرینڈ فائنل میں رسائی حاصل کی، وہ اب تک 22 بار فاتح بنکر میدان سے باہر آئے ہیں، اسپینش اسٹار نے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبرون نووک جوکووچ کو بھی راستے سے ہٹادیا تھا جبکہ سیمی فائنل میں جواں سال جرمن حریف الیگزینڈر زیوریف ٹخنے میں تکلیف کے سبب مقابلہ مکمل نہیں کرپائے تھے۔
دوسری جانب ویمنز ڈبلز ٹرافی فرنچ جوڑی کرسٹینا میلڈینووک اور کیرولین گارشیا نے جیت لی، انھوں نے فائنل میں امریکی جوڑی جیسکا پیگولا اور کوکو گوف کو 2-6،6-3 اور6-2 سے مات دی۔