پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 111 ملزم گرفتار

92چھاپوں اور8 پولیس مقابلوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی


Staff Reporter March 06, 2014
رینجرز نے کئی علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ میں 6 ملزم دھرلیے۔ فوٹو: فائل

SARGODHA: پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 111 ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 92 چھاپہ مار کارروائیوں اور8 پولیس مقابلوں کے بعد105ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے، گرفتار ملزمان قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز نے شاہی آباد گوٹھ ، بھٹائی آباد ، مظفر آباد کالونی ، پریشان چوک ، فرید کالونی اور لیاری الفلاح روڈ پر چھاپہ مار ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جبکہ کٹی پہاڑی اور دھوبی گھاٹ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 6 ملزمان کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا،اسلحے میں دیگر ہتھیاروں کے علاوہ ایس ایم جی رائفل بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں