شمالی کوریا کے تجربات کا جواب جنوبی کوریا اور امریکا نے 8 میزائل فائر کردیے

شمالی کوریا ایسی کارروائیاں بند کرے جس سے خطے میں فوجی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا


ویب ڈیسک June 06, 2022
جوابی کارروائی پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزی کا ردعمل ہے، جنوبی کوریائی فوج (فوٹو فائل)

جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی ہے اور جواب میں پیر کےروز علی الصبح اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی پیانگ یانگ کی جانب سے اشتعال انگیز میزائل تجربات پر اتحادیوں کا ردعمل ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بیک وقت 8 میزائل تجربات جوہری ہتھیاروں کے حامل ملک کا اب تک سب سے بڑا تجربہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شمالی کوریا کا ایک ہی دن میں 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے 8 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر میں داغے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیزی کا جواب اور اتحادیوں کی بروقت حملہ کرنے کی صلاحیت کا مظہر ہے

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا فوری طور پر ایسی کارروائیاں بند کرے جس کے نتیجے میں خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں