’تمہارا بھی موسے والا جیسا حال کردیں گے‘ سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول

لارینس بشنوئی نے چند سال قبل بھی سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی

خط کی موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا(فائل فوٹو)

سلمان خان کے والد سلیم خان کو بیٹے کے قتل کے کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

مذکورہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کی اس ساحلی پٹی کے قریب پارک کی بینچ پر ملا جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خط میں سلمان خان کو واضح طور پر قتل کی دھمکی دی گئی ہے جس میں لکھا تھا کہ ''تمہارابھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے'' تاہم ممبئی پولیس نے گمنام خط کی موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Load Next Story