حج آپریشن شروع پہلی پرواز 220 عازمین لے کر مدینہ روانہ

پی آئی اے 331 پروازوں کے ذریعے 33 ہزار عازمین حج کو سفری سہولیات دے گی


Numaindgan Express June 06, 2022
پی آئی اے 331 پروازوں کے ذریعے 33 ہزار عازمین حج کو سفری سہولیات دے گی۔ فوٹو: فائل

PRAGUE: روڈ ٹو مکہ 2022 حج آپریشن باضابطہ شروع، قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 329 نجی ایئر لائن کی پرواز 220 عازمین حج کو لے کر آج صبح مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔

قومی ایئر لائن کاحج آپریشن 331 پروازوں کے ذریعے 33 ہزار عازمین حج کوسفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ روڈ ٹو مکہ 2022حج آپریشن پرکام شروع ہو گیاجس تحت اسلام آبادسے پہلی حج پرواز الصبح 3 بج کر 30 منٹ پرروانہ ہوگئی۔

قومی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز کے زریعے 329 عازمین کومدینہ منورہ لے جایا گیا جبکہ دوسری پروازاسلام آباد سے ساڑھے8بجے روانہ ہوگی، سول ایوی ایشن کے مطابق، لاہور سے بھی نجی ایئرلائن کی پہلی حج پروازرات 2بجے 220 حجاج کولے کر مدینہ کیلئے روانہ ہوگئی۔

پی آئی اے سرکا ری حج سکیم کے تحت15ہزارجبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے18ہزارحجاج کرام کوسفری سہولیات فراہم کریگی، علامہ اقبال ایئرپورٹ پرآج دوپہرڈیڑھ بجے عازمین حج کیلئے تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہبازبھی شریک ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں