پانی بحران کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا آبی ذخائر 97 فیصد کم

دریاؤں میں پانی کے بہاؤمیں56 فیصدکمی آگئی،تربیلا ڈیم ڈیڑھ ماہ سے خالی،منگلاڈیم میں پانی کاذخیرہ نہ ہونے کے برابررہ گیا


Numainda Express June 06, 2022
دریائے جہلم میں قلت آب کے باعث منگلا ڈیم نصف بھی نہیں بھر پائے گا، خدشہ ہے ربیع سیزن کیلیے پانی بھی نہیں ہو گا، دستاویز۔ فوٹو:فائل

ملک میں پانی کا بحران سنگین ہونے سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب کہ صوبوں کو 50 فیصد پانی کی کمی کا سامنا جبکہ آبی ذخائر میں97 فیصد کمی ہو گئی ہے۔

ارسا (انڈس ریورسسٹم اتھارٹی) کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ملک میں پانی بحران میں شدت سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ارسا کی جانب سے پانی کی صورتحال کی تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم ہے تربیلا ڈیم گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ سال ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ35 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔

دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ سال ان دنوں دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں