فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 19 فیصد اضافہ

شمال مشرقی ایشیا میں پاکستانی برآمدات میں 37، درآمدات میں35فیصد نموریکارڈ


APP June 06, 2022
شمال مشرقی ایشیا میں پاکستانی برآمدات میں 37، درآمدات میں35فیصد نموریکارڈ۔ فوٹو: فائل

کراچی: فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر (گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں) 19 فیصد اضافہ ہواہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 تا اپریل 2022 فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 409.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 344 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اپریل میں فرانس سے ترسیلات زرکاحجم 41.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مارچ میں 40.5 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 38.7 ملین ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلیے اقدامات کے نتیجے میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں