3 ادویہ مضر صحت قرار رجسٹریشن منسوخ کردی

ڈکلوفینک پوٹاشیم،فیموٹیڈین شربت، پیر اسٹامول، تھیوری ڈازاین ،کیفین کمبینیشن شامل


Yousuf Abbasi June 06, 2022
ماہرین نے ادویات کے مضر اثرات کے پیش نظرایک سال کیلیے منسوخی کا حکم جاری کیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے انسانی زندگی کم کرنیوالی 3 ادویات کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔

وفاقی ادارہ صحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے تین ادویات کو انسانی صحت کے لیے غیر معیاری اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے، ان میں جسم میں دردوں کی دوا ڈکلوفینک پوٹاشیم 75 ملی گرام، 100 ملی گرام، السر کے علاج کی دوا فیموٹیڈین شربت سسپینشن 10 ایم جی اور 20 ایم جی ہر پانچ ایم ایل میں، شامل ہیں، پیراسٹامول، تھیوری ڈازاین ،کیفین کمبینیشن کی دوا منسوخ ہونیوالی ادویات میں شامل ہیں۔

ان ادویات کی منسوخی کی منظوری ڈریپ کے ذیلی ادارے ڈرگ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، ماہرین نے ادویات کے مضر اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان میں ایک سال کیلیے ان ادویات کی منسوخی کا حکم جاری کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔