وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس

درخواستوں کو ٹرانسفر کرنے کے حوالے کوئی آرڈر موجود نہیں ہے، جسٹس شجاعت علی خان


ویب ڈیسک June 06, 2022
درخواستوں میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے الیکشن کو چیلنج کیا گیا تھا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے خلاف تمام درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیں۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ کیس تقریبآ چیف جسٹس صاحب کی عدالت مکمل ہو چکا تھا لیکن فائلیں اس کورٹ کو بھجوا دی گئی ہیں۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ درخواستوں کو ٹرانسفر کرنے کے حوالے کوئی آرڈر موجود نہیں ہے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے تحریک انصاف، پرویز الہٰی، منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستیں واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیں۔

درخواستوں میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے الیکشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں