مویشی منڈی کراچی سے چوری قربانی کا بچھڑا لیاقت آباد سے برآمد

بچھڑا چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار


Staff Reporter June 06, 2022
بچھڑا چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: سچل پولیس نے مویشی منڈی سے بچھڑا چوری کرنے والے دو ملزمان کو لیاقت آباد سے گرفتار کر کے چوری شدہ بچھڑا برآمد کر لیا ۔

سچل پولیس نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے مویشی منڈی سے قربانی کا بچھڑا چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ بچھڑا برآمد کرا لیا۔

ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ اندرون سندھ کے بیوپاری سیف الرحمٰن نے سچل تھانے میں درخواست دی کہ 2 ملزمان مویشی منڈی سے عید قربان پر فروخت کے لیے لایا جانے والا اس کا بچھڑا چوری کر کے لے گئے ہیں۔



پولیس نے تحقیقات کے بعد خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد دس نمبر میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان شہزاد اور ذیشان کو گرفتار کر کے چوری شدہ بچھڑا برآمد کرا لیا۔

ملزمان نے بچھڑے کو اتوار کی شام کو لیاقت آباد مویشی منڈی میں فروخت کردیا تھا ، پولیس نے بچھڑا مالک کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

Image

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں