بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبیگستاخانہ بیان پرشدید احتجاج

اقوام متحدہ، عالمی برادری اوراو آئی سی بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ


ویب ڈیسک June 06, 2022
بی جے پی رہنماؤں کے انتہاپسندانہ بیانات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،دفترخارجہ:فوٹو:فائل

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺکی کی شان میں گستاخانہ بیان پربھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ پیغمبراسلام ﷺکی کی شان میں گستاخی پربھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اورانہیں بتایا گیا کہ بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔بھارتی حکومت ان رہنماوں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کرے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اورنفرت میں خطرناک حد تک اضافے پرتشویش ہے۔مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانا ان کو صدیوں پرانی عبادت گاہوں سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اورعالمی برادری سے بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ہندوتوا اوراسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں