سعودی عرب کی بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کی مذمت

ایسے بیانات دینے والوں نے نبی کریمﷺکی کی سیرت کا مطالعہ نہیں کیا ،شیخ عبدالرحمٰن السدیس


ویب ڈیسک June 06, 2022
تمام مذہبی شخصیات اورشائعرسے متعصبانہ رویے کو مسترد کرتے ہیں، سعودی وزارت خارجہ:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے بی جے پی کی خاتون رہنما کے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیان کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حکمران انتہاپسند قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب تمام مذہبی شخصیات اورشعائر سے متعصبانہ رویے کو مسترد کرتا ہے اورتمام مذاہب کے احترام پرزوردیتا ہے۔



حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے صدر اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بی جے پی رہنما کی نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناؤنے بیانات مذاہب کے عدم احترام کی مثال ہیں۔ ایسے بیانات دینے والوں نے پیغمبراسلام ﷺکی کی سیرت کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ نبی کریمﷺکی سب سے افضل ، انسانیت کا نوراور تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ سعودی عرب تمام مذاہب اورعقائد کے احترام، امن کے پیغام کو عام کرنے اسلامی شعائرکی توہین نہ کرنے پریقین رکھتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں