اُردن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ 2 پائلٹ جاں بحق

طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے شمالی علاقے رمثا میں ایک خالی جگہ پر گرا


ویب ڈیسک June 06, 2022
حادثہ صبح 9 بجے کے وقت پیش آیا (فوٹو فائل)

اُردن کا فوجی طیارہ ملک کے شمالی علاقے میں تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے شمالی علاقے رمثا میں ایک خالی جگہ پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثہ صبح 9 بجے کے وقت پیش آیا ، جس میں پائلٹ بلال مشہور احمد الشوفین اور کیپٹن پائلٹ بہا محمد مصطفی ابوغنمی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں