محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی کارروائی 22 کلو منشیات برآمد

دونوں کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا


ویب ڈیسک June 06, 2022
مزید تفتیش کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمات درج ہیں۔ فائل : فوٹو

کراچی: محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے ایچ گول چوک پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے 22 کلو منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان ایکسائز کے مطابق پہلی کارروائی میں 10 کلو گرام ہیروئن جبکہ دوسری کارروائی میں 12 کلو چرس برآمد کی گئی، ہیروئن گاڑی کی خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔

گاڑی نمبری FDR 9272 کو تحویل میں لے کر تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملزم منیر خان کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں بھی لنڈی کوتل ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملزم شہباز آفریدی کو گرفتار کیا گیا۔

دونوں کارروائیوں میں مزید تفتیش کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں