خواتین عازمین حج کے محرم سے متعلق نئی شرط عائد
خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس خواتین عازمین حج کے لیے نئی شرط عائد کردی ہے.
وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔
یہ بیان دنیا بھر سے عازمین کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کیے جانے پر جاری کیا گیا کہ خواتین گزشتہ برسوں میں حج کرنےوالے شخص کو بطور محرم لے جا سکتی ہیں یا نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے 'روڈ ٹو مکہ' میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس داخلی عازمین حج کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 3 تا 11 جون مقرر کررکھی ہے۔ حکام کے مطابق خوش نصیبوں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعےکیا جائے گا۔