قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم 4 افراد جاں بحق
خضدار سے کراچی جانے والی گاڑی کو کراڑو کے مقام پر حادثہ پیش آیا، 6 زخمی اسپتال میں زیر علاج۔
NEW DELHI:
خضدار میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرالر کے مابین تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر 6 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کراڑو کے مقام پر ہونے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے حادثہ پرپہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق وین خضدار سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، جس کے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔