بجلی کا ہزاروں روپے بل موصول ہونے پر محنت کش چل بسا

بجلی کا بل 82یونٹ کا 41 ہزار 571 روپے موصول ہوا


ویب ڈیسک June 06, 2022
جاں بحق مقصود دو بچوں کا باپ تھا جبکہ ورثاء نے احتجاج بھی کیا۔ فائل : فوٹو

NEW YORK: آبادی کمبوہ کالونی ننگل ساہداں میں بجلی کا بل 82یونٹ کا 41 ہزار 571 روپے موصول ہونے پر محنت کش چل بسا۔

مرحوم باپ کے بیٹے زید کے مطابق میرے ابو کی موت کی وجہ بجلی کا بل بنی کیونکہ میرے ابو بجلی کا زائد بل ملنے پر بہت پریشان تھے۔ دادا بشیر نے اپیل کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہماری مدد کریں، میرا بیٹا مقصود چھوٹی سی دکان چلاکر گھر کا چولہا جلاتا تھا۔

مقصود کے بھائی عابد کے مطابق بجلی والوں کے پاس گئے تو بل پورا جمع کرانے کا کہ کر بھیج دیا، میرا بھائی تین مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔

جاں بحق مقصود دو بچوں کا باپ تھا جبکہ ورثاء نے احتجاج بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں