والد کے انتقال کی اطلاع پاکر 11 سالہ بیٹی دم توڑ گئی
محمد حمزہ العذیقی کئی روز سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، بیٹی وفات کا غم برداشت نہ کر سکی۔
ATTOCK:
سعودی عرب میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں اپنے والد کے انتقال کی خبر سن کر گیارہ سالہ بیٹی غم برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسی۔
مقامی سعودی میڈیا کے مطابق دونوں باپ بیٹی کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کرکے تدفین ساتھ ساتھ قبروں میں کردی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کے المجاردہ کمشنری کے علاقے کے مشہور استاذ محمد حمزہ العذیقی کئی روز سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے جب کہ ان کی اہلیہ کا پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا۔
اتوار کے روز محمد حمزہ العذیقی کا اچانک انتقال ہوگیا، جس کی خبر 11 سالہ بیٹی کو کئی گھنٹوں بعد ملتے ہی وہ بے ہوش ہو گئی اور اسپتال پہنچتے ہی خالق حقیقی سے جا ملی۔ اہل علاقہ میں افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی غم کی لہر دوڑ گئی۔