مرغیوں میں سوائن فلو ڈائریکٹر ہیلتھ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

ایکسپریس میں شائع خبر پر نوٹس، تحقیقات کیلیے صحت افسران پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم


Nama Nigar March 06, 2014
ایکسپریس میں شائع خبر پر نوٹس، تحقیقات کیلیے صحت افسران پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم. فوٹو: رائٹرز/فائل

FAISALABAD: ڈپٹی کمشنر کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے بھی ''ایکسپریس'' کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

سوائن فلو کی تحقیقات کا حکم، ڈی ایچ او نے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں مرغیوں میں سوائن فلو کی بیماری پھیلنے اور بڑی تعداد میں مرغیوں کے مرنے کی خبر شائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز حیدرآباد ڈویژن حفیظ اللہ میمن نے بھی نوٹس لے لیا اور مذکورہ بیماری کے پھیلے جانے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم احمد شیخ نے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر معین اور نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں