امریکی سازش کی آلہ کار حکومت انقلاب کو روک نہیں پائے گی مراد سعید

حکمران بندر بانٹ میں لگےہوئے ہیں۔ ایک ایک ارب کے اشتہارات روز دیے جا رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر


ویب ڈیسک June 06, 2022
سابق وفاقی وزیر کی ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی (فوٹو فائل)

کراچی: سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امریکی سازش کی آلہ کار بنی ہوئی ہے اور یہ حکمران انقلاب کو روکنے میں ناکام ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مراد سعید ضمانت کے لیے کچہری پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی اور درخواست ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

مراد سعید نے ضمانت کے بعد اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دہائیوں میں ایسی شیلنگ کبھی نہیں ہوئی، جیسی موجودہ حکومت نے کی ہے۔ حکومت نے تحریک انصاف کی خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا ہے۔ پی ٹی آئی اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرے گی۔

موجودہ حکومت پو الزام عائد کرتے ہوئے مراد سعید نے مزید کہا کہ حکمران بندر بانٹ میں لگےہوئے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت اورآئین کی دھجیاں اُڑا دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایک ایک ارب کے اشتہارات روز دیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں