لاہور گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو تھانیدار کا بیٹا نکلا

نجی سوسائٹی میں جیولر شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سیکورٹی گارڈ نے ڈاکو کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی (فوٹو فائل)

لاہور:
نجی سوسائٹی میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی کے دوران گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو تھانے دار کا بیٹا نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں واقع نجی سوسائٹی میں جیولر شاپ پر ڈکیتی کی وڈیو منظر عام پر آ گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو جیولر شاپ کے مالک کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر بارہ تولے زیور لوٹ کر فرار ہوا۔


ڈاکو کا تعاقب کرتے ہوئے گارڈ نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو کی شناخت رفاقت علی کے نام سے ہوئی ہے اور ڈاکو کا والد لیاقت علی قصور تھانہ بی ڈویژن میں تھانے دار ہے۔

واضح رہے کہ سیکورٹی گارڈ راجا احسن کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر مبارک شاہ زخمی ہوگیا تھا۔

Load Next Story