پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی عمران خان کونقصان پہنچنے پرخودکش حملے کی دھمکی

ملک چلانے والے سوچ لیں عمران خان کو کچھ ہوا تو آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے، عطا اللہ ایڈوکیٹ


ویب ڈیسک June 06, 2022
پہلے میں خودکش حملہ کروں گا اورہزاروں کارکن تیار ہیں،پی ٹی آئی رکن اسمبلی:فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے عمران خان کونقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملے کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ملک چلانے والے سوچ لیں عمران خان کو کچھ ہوا تو نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔سب سے پہلے میں آپ پرخود کش حملہ کروں گا اورچھوڑوں گا نہیں۔



انہوں نے مزید کہا کہا کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان پہنچا تو سب سے پہلے میں خود کش حملہ کروں گا اورایسے ہزاروں کارکن تیار ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں