اسپیکر دن بھر منتظر رہے پی ٹی آئی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلیے نہیں آئے

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو حلقہ وائز ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا۔


ویب ڈیسک June 06, 2022
راجا پرویز اشرف صبح 11 سے شام 4 بجے تک اپنے چیمبر میں موجود رہے (فوٹو فائل)

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اپنے چیمبر میں آج دن بھرپاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے لیے انتظار کرتے رہے، تاہم پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نہیں آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے 30 ارکان اسمبلی اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی نہیں آئے، جن کے لیے اسپیکر راجا پرویز اشرف 5 گھنٹے تک منتظر رہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک پی ٹی آئی اراکین کا انتظار کیا۔ اس دوران وہ اپنے چیمبر میں موجود رہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو حلقہ وائز ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ہر رکن اسمبلی کے لیے استعفے کی تصدیق یا تردید کے لیے پانچ منٹ کا وقت مختص کیا گیا تھا۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی منظوری یا انہیں التوا میں رکھنے سمیت دیگر امور پر ماہرین سے رائے لے چکے ہیں اور انہوں نے آج سے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اراکین کے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |