سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران 967 کورونا کیسز سامنے آگئے

مختلف اسپتالوں کے کورونا خصوصی وارڈز میں زیر علاج مریضوں میں سے 102 کی حالت تشویش ناک ہے، حکام


ویب ڈیسک June 06, 2022
مملکت میں عالمی وبا کا شکار ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 269 ہوگئی (فوٹو فائل)

SINGAPORE: سعودی عرب میں ایک دن کے اندر کورونا وائرس کے مزید 967 کیسز کا اندراج ہوا، جس کے بعد عالمی وبا کا شکار ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 269 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز کورونا کے مزید 9 سو 67 کیسز درج ہوئے جب کہ مملکت کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے خصوصی وارڈز میں زیر علاج مریضوں میں سے 102 کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا کے 663 مریض شفایاب جبکہ 2 متاثرین جاں بحق ہوگئے تھے۔ سرکاری اعداد شمار کے مطابق بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار 6 سو 19 ہو گئی ہے جبکہ مملکت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 158 تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں