کراچی میں موسم ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہونے والے سسٹم کے نتیجے میں 11جون سے موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے شہر میں11جون سے موسم ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی سردارسرفراز کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہونے والے سسٹم کے نتیجے میں 11جون سے شہر کا موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔قبل ازمون سون کے اثرات کے نتیجے میں شہر کا موسم حالیہ دنوں کے موسم کے مقابلے میں خوشگوارہوجائےگا۔
سردارسرفراز کے مطابق صبح و شام کے اوقات میں شہر کی فضاوں پر بادل چھانے کا امکان ہے۔اس دوران کسی وقت بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے3روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔اس دوران شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔تین روز کے دوران شہر میں دومختلف سمتوں کی ہوائیں چلنے اورسمندری ہوائیں مکمل بحال رہنے کا امکان ہے۔تاہم دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 50سے65فیصد بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 67فیصد ریکارڈ ہوا۔