فراڈ کے مقدمے میں ملزم کی عدم گرفتاری پر عمراکمل تفتیشی افسر کے رویہ سے نالاں

کرکٹر ایس پی انویسٹی گیشن سے ملاقات نہ ہونے پر ڈیڑھ گھنٹہ بعد واپس لوٹ گئے

—فائل فوٹو

قومی کرکٹر عمر اکمل فراڈ کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عدم گرفتاری اور تفتیشی افسر کے مایوس کن رویہ سے دلبرداشتہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ عمر اکمل نے گزشتہ برس ڈیفنس بی میں فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا، مقدمے میں ملزم پراپرٹی ڈیلر سمیر کی تاحال گرفتاری نہیں ہوسکی۔


اس حوالے سے عمر اکمل ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر پہنچے اور ڈیڑھ گھنٹے تک دفتر کے باہر انتظار کرتے رہے لیکن ایس پی انویسٹی گیشن نے ملنا گوارہ نہیں کیا جس پر قومی کرکٹر نے پولیس افسر کی سرد مہری کا شکوہ کیا۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ حمزہ امان نے داد رسی تو دور کی بات ملنا تک گوارہ نہیں کیا، متعلقہ تفتیشی افسرنے ملزم کو رعایت دی اور سوال کرنے پر انتہائی برا رویہ اختیار کیا ہے۔

 
Load Next Story