10سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والاملزم گرفتار

ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی اقبال ٹاؤن


ویب ڈیسک June 07, 2022
لاہور میں بچےسےذیادتی کرنے والا17سالہ لڑکا گرفتار،پولیس

نواں کوٹ میں دس سالہ بچے کو ڈرا دھمکا کر ذیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مسجد کی چھت پر پیش آنے والے واقعے پر بچے کےوالدین نے متعلقہ تھانہ میں ملزم کے خلاف درخواست دی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن نے درخواست موصول ہونے پر ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی، پولیس نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے بد فعلی کرنے والے 17سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤ عمارہ شیرازی کا کہناہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیاہے،معصوم بچوں اور خواتین سے زیادتی اور حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں