کراچی سمیت سندھ بھرمیں تہہ خانوں میں قائم گودام اور سپراسٹورز بند کرنے کا حکم

متعلقہ افسران سروے کریں اور 3 روز میں ایسے تمام سپر اسٹورز اور گودام سیل کرکے رپورٹ جمع کرائیں، سرکلر ایس بی سی اے


ویب ڈیسک June 07, 2022
—فائل فوٹو

چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تہہ خانوں میں قائم گودام اور سپر اسٹورز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ جیل چورنگی کے سپر اسٹور کی عمارت کا اسٹیل، کور، کیپو ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں کراچی کے تمام ڈائریکٹرز اور صوبے کے ریجنل ڈائریکٹرز کو کارروائی کرتے ہوئے تہہ خانوں میں قائم گودام اور سپر اسٹورز بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سپر اسٹورز کے سروے کریں اور 3 روز میں ایسے تمام سپر اسٹورز اور گودام سیل کرکے رپورٹ جمع کرائیں جبکہ کار پارکنگ کے لیے مختص تہہ خانوں کو بحال کیا جائے اور آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات پر پورا نہ اترنے سپر اسٹورز بھی بند کرائے جائیں۔

دوسرے سرکلر میں کہا گیا جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں لگی آگ نے عمارت کے اسٹکچر کو ایس بی سی اے نے عمارت کا اسٹیل ٹیسٹ، کور ٹیسٹ، کیپو ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہرین سے مدد طلب کرلی ہے۔ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ابتدائی معائنے کے بعد عمارت کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں