آئی ایم ایف سے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں سراج الحق

کشکول مشن ختم کر کے خود کفالت کو ہدف بنانا ہو گا، میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی


Numainda Express June 07, 2022
بجٹ میں مہنگائی کے خاتمے کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ہم اگلے ہی روز سڑکوں پر ہونگے۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا نے مریخ کی طرف سفر شروع کیا ہے مختلف ممالک خلائی مشن بھیج رہے ہیں ہماری حکومت کشکول مشن پر ہے، کون بڑا کشکول بھر کر لاتا ہے یہی کامیابی ہے، جو جتنا قرضہ لیتا ہے اتنا ہی اپنے آپ کو قابل فخر سمجھتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کشکول مشن ختم کر کے خود کفالت کو ہدف بنانا ہو گا، میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے،گرینڈ ڈائیلاگ کی بات جماعت اسلامی گذشتہ ایک ماہ سے کر رہی ہے،اگر تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ نہ بیٹھی تو مزید نقصان ہو گا۔ معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، غریبوں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے جاگیردار اور سرمایہ دار قربانی دیں۔ قومی معیشت کو زکوٰۃ، عُشر اور صدقات پر استوار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔ قوم عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات چاہتی ہے، قومی معیشت کب تک غیر ملکی قرضوں کے سہارے چلے گی۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ حکمران قرضے لیں اور ان کا حساب بھی نہ دیں جب کہ تمام بوجھ غریبوں پر ڈال دیا جائے۔ مہنگائی، بے روزگاری نے 22 کروڑ عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں