کانز ایوارڈ یافتہ فلم’ جوائے لینڈ ‘پاکستان کے سنیما گھروں میں کب دکھائی جائے گی

’جوائے لینڈ‘ کانزمیں میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فیچرفلم ہے


ویب ڈیسک June 07, 2022
(فائل فوٹو)

RAWALPINDI: دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم 'جوائے لینڈ ' جلد پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستانی ہدایت کار، لکھاری صائم صادق کی مختصر فلم 'جوائے لینڈ' کانز فلم فیسٹیول میں جیوری ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔ پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی اس ایوارڈ یافتہ فلم میں علی جونیجو، علینا خان، سفینہ جعفری اور دیگر اداکاروں نےبہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔




تاہم اب فلموں کے شوقین افراد کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں کیونکہ صائم صادق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ جوائے لینڈ کو جلد پاکستان سمیت برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور کنیڈا کے فیسٹیولز میں پیش کیا جائے گا اور بعدِ ازاں صحیح وقت پر اسے پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

صائم صادق کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑا انتظار کریں ہم جلد اپڈیٹ شیئر کریں گے تاہم ابھی اسے سڈنی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانسجینڈر افراد کے مسائل پر مبنی فلم 'جوائے لینڈ' کانزمیں میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فیچرفلم ہے جس کو فیسٹیول میں اسٹینڈنگ اویشن ملا اور تالیوں کی گونج میں فلم نے جیوری ایوارڈ حاصل کر کے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں