سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ملنے کے امکانات

پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات جمع کرانے کی تاریخ میں30جون تک توسیع کردی گئی


Irshad Ansari June 07, 2022
30 جون تک بجٹ منظور ہوچکا ہوگا،ملازمین،سفارشات پہلے بھی آ سکتی ہیں،ذرائع وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلیے قائم پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون2022 تک توسیع کردی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک ریلیف کے امکانات بڑھ گئے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی سفارشات تیار کرنے کیلئے 12 نومبر 2021 کو قائم کردہ پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے سفارشات جمع کرنے کی معیاد میں 30 جون تک توسیع کردی ہے، اب یہ کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے بارے اپنی سفارشات 30 جون تک جمع کراسکے گا۔

پے اینڈ پنشن کمیشن کیلئے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی سفارشات کیلئے تاریخ میں توسیع کے نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ 30 جون تک اگلے مالی سال بجٹ پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔