امریکا آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نیا نظام

اندراج کے لیے عازمین کو کئی آپشنز دیے ہیں، خصوصی مرکز بھی قائم کردیا گیا، جو 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے، حکام

عازمین حج آسان اور سادہ کارروائی کے ذریعے آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں (فوٹو فائل)

BENGALURU:
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے رواں برس آن لائن حج رجسٹریشن کا نیا نظام جاری کردیا گیا۔

متعلقہ حکام کی جانب سے حج کے آن لائن اندراج کے سلسلے میں عازمین کو کئی آپشنز دیے ہیں، جب کہ اس حوالے سے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے، وزارت کے مطابق کئی زبانوں میں حج آن لائن رجسٹریشن کے اندراج کی سہولت دی گئی ہے۔




عرب میڈیا کے مطابق امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین رواں برس حج کے لیے انتہائی آسان اور سادہ کارروائی کے ذریعے آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ عازمین کا متعلقہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے، جس میں سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسی نیشنز کی مکمل خوراکیں اور عازم کی عمر 65 برس سے کم ہونا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عازمین کو ترجیح دی جائے گی، جنہوں نے اس سے قبل حج نہ کیا ہو۔
Load Next Story